اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات ونجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چیئرمین اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی آف دی کیبنٹ (ای سی سی) کی حیثیت سے حاصل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے ایف بی آر اس کی ملک بھر کی فیلڈ فارمیشنوں، فنانس ڈویژن، ریونیو ڈویژن، پرائیویٹائزیشن ڈویژن، سٹیٹسٹیکل ڈویژن، اکنامک آفیئرز ڈویژن کے سینکڑوں سینئر عہدیداروں افسروں اور اس عملے کو متعلقہ ڈویژن کے پرنسپل اکائونٹس افسروں کی سفارشات کے مطابق سالانہ اعزازیہ کی منظوری دے دی ہے یہ اعزازیہ ان کی رننگ بنیادی دوتین چار اور پانچ تنخواہوں (RUNNING BASIC PAY) کے مساوی سالانہ اعزازیہ میزانیہ سازوں کو فی الفور ادا کرانا شروع کردیا ہے تاکہ یہ سینکڑوں سرکاری ملازمئن جنہوں نے بجٹ سازی کیلئے مہینوں سے دن رات محنت کی ہے عیدالفطر کی خوشیاں بچوں کی کم سے کم ضروریات پوری کرکے منا سکیں۔ دو جولائی 2016 کی شام تک سینکڑوں میزانیہ سازوں کو یہ سالانہ اعزازیہ ادا کردیا گیا ہے جس پر سرکاری افسروں عملے اور ان کے خاندانوں نے اطمینان کا سانس لیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دلی شکریہ ادا کیا ہے، یہ سالانہ اعزازیہ ہر سال بجٹ کی منظوری کے بعد میزانیہ ساز ٹیموں کے ارکان کو دیئے جانے کی روایت عشروں سے چلی آرہی ہے