نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے تقریباً 40 دن بعد نئے وزیر داخلہ کا تقرر کردیا۔
سینیٹر سرفراز بگٹی نے 13 دسمبر کو وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ نگراں وزیراعظم کو پیش کیا تھا، جو انہوں نے 15 دسمبر کو منظور کرلیا تھا۔
انوار الحق کاکڑ نے گوہر اعجاز کو نیا وزیر داخلہ مقرر کیا ہے، تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت سرمایہ کاری، تجارت کا چارج رکھنے والے گوہر اعجاز نئے وزیر داخلہ ہیں۔
سرفراز بگٹی نے نگراں وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا تھا، وہ بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔