• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں پولیس کا چھاپا، حماد اظہر فرار

حماد اظہر: فوٹو فائل
حماد اظہر: فوٹو فائل

لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اشتہاری حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا، تاہم حماد اظہر کو پناہ دینے والے ملزم نے انہیں فرار کروا دیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے پناہ دینے والے 2 ملزم گرفتار کر لیے۔

پولیس کے مطابق 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کے کیس میں اشتہاری حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے گزشتہ رات شیرا کوٹ کے علاقے میں چھاپا مارا گیا، اطلاع ملی تھی کہ شیرا کوٹ کےعلاقے میں باقر اور الیاس نامی ملزموں نے اشتہاری حماد اظہر کو پناہ دے رکھی ہے۔

جب پولیس نے ریڈ کیا تو پناہ دینے والے الیاس نے شور مچانا شروع کردیا کہ بھاگ جاؤ، جس پر اشتہاری حماد اظہر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

 تھانا شیرا کوٹ پولیس نے فرار کا مقدمہ درج کر کے ملزمان باقر اور الیاس کو گرفتار کر لیا۔

قومی خبریں سے مزید