سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اب الیکشن یک طرفہ ہوگیا ہے، ووٹر تحریک انصاف کا ہی نام لیتے ہیں۔ انہیں روکنا مشکل ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کے انتخابی نشانات ووٹر کو یاد ہوگئے ہیں اس لیے ووٹ کہیں نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ورکرز کنونشن گھر کے اندر تھا اور انہوں نے نہیں بلکہ ان کے داماد اور مہر بانو قریشی نے بلایا تھا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ پولیس نے کنونشن سے 70 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملتان میں ضمنی الیکشن علی موسیٰ گیلانی جیتے تھے ہم سب ان کے ساتھ تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک لاکھ 10 ہزار ووٹ تین گروپوں میں تقسیم ہوچکے، اگر ووٹ تقسیم ہوجاتے ہیں تو آج علی موسیٰ گیلانی تیسرے چوتھے نمبر پر کھڑے ہوں گے۔