سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسیحی برادری اور پیپلز پارٹی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔
لاہور میں مسیحی برادری کے وفد سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اقلیتی برادری نے ہمیشہ جمہوریت اور وفاق پرستوں کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار میں آکر مسیحی برادری کے تحفظ اور حقوق کے لیے قانون سازی کریں گے۔