سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں سے ملی بھگت کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا۔
پولیس حکام کی جانب سے مذکورہ 3 اہلکاروں کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
گھوٹکی پولیس کے مطابق تینوں اہلکاروں نے گزشتہ روز اغواء کیے جانے کا ڈرامہ کیا تھا۔
مذکورہ پولیس اہلکاروں نے گزشتہ روز ڈرامہ کیا تھا کہ انہیں رونتی کے کچے کی پولیس چوکی سے واپسی پر ڈاکوؤں نے اغواء کر لیا ہے۔
اس موقع پر ایس ایس پی کی قیادت میں نفری رونتی کے علاقے فور لانڈھی پہنچ گئی تھی۔
اوباڑو، ڈہرکی، کھمبڑا، میر پورماتھیلوتھانے کی نفری بھی طلب کی گئی تھی۔