وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو ملک میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے اسلام آباد سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو کشمیری شہدا کیلئے صبح 10بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔