• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جن لوگوں کے نام پر موٹرسائیکل اور ایک ہی موٹرسائیکل ہوگی، انہیں پیسے ملیں گے، شرجیل میمن

تصویر— جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر— جیو نیوز اسکرین گریب

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے نام پر موٹرسائیکل اور ایک ہی موٹرسائیکل ہوگی، انہیں پیسے ملیں گے۔

کراچی میں شرجیل میمن اور مکیش کمار چاؤلہ نے پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ میں 67 لاکھ موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، رجسٹریشن کے لیے 15 ہزار سے زائد لوگوں نے اپنے کوائف جمع کرا دیے ہیں، سندھ حکومت موٹرسائیکل سواروں کو ماہانہ 2 ہزار روپے دے رہی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر پڑا، حکومت سندھ نے عوام کے ریلیف کے لیے 35 ارب روپے کا پیکج دیا، حکومت سندھ نے ریلیف پیکج میں ترجیحی کسانوں کو دی،۔

انہوں نے کہا کہ 25 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے کسانوں کو فی ایکڑ 1500 روپے دینا شروع کردیے، سندھ واحد صوبہ ہے جو پرائیوٹ ٹرانسپورٹس کو بھی سبسڈی دے رہا ہے۔

مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ 2800 سے زائد موٹرسائیکل مالکان کو رقم بینک اکاؤنٹس میں منتقل کردی گئی، جن موٹرسائیکل مالکان کےاکاؤنٹس سندھ بینک میں تھے ان کو رقم فوری منتقل ہوگئی، 80 فیصد موٹرسائیکلز اوریجنل اونر کے نام پر ہیں۔

وزیر ایکسائز مکیش کمار نے کہا کہ 30 سے 35 لاکھ موٹرسائیکلیں لوگوں کے نام پر ہیں۔

مکیش کمار نے کہا کہ پاک بحریہ کے ساتھ مل کر منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، نیول انٹیلی جنس نے اطلاع دی کہ منشیات کی بڑی کھیپ آئی ہے، جیکب آباد میں 40 کلو چرس پکڑی گئی۔

قومی خبریں سے مزید