سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں سابق رکنِ اسمبلی شہر یار خان شر اور ان کے بیٹے جہانگیر خان شر کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
عدالتِ عظمیٰ میں جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
ملزمان پر سابق ایم پی اے پیپلز پارٹی جام مہتاب پر حملے میں ظفر نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
عدالت نے عبوری ضمانتیں منظور کر کے فریقین کو 27 اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔