سینیٹ کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نامزد امیدوار عرفان سلیم کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔
پشاور میں نامزد امیدوار عرفان سلیم نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں کارکنوں کو جائز مقام ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا شکر گزار ہوں۔
عرفان سلیم نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ عرفان سلیم کو سینیٹ میں مراد سعید کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر نامزد کیا گیا ہے۔