• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے کیماڑی میں کارنر میٹنگ میں رکاوٹ ڈالی، الیکشن کمیشن نوٹس لے، پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے کیماڑی کراچی میں کارنر میٹنگ میں رکاوٹ ڈالی۔ 

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار شجاعت ایڈووکیٹ انتخابی مہم پر تھے۔ 

ترجمان کے مطابق پولیس نے کارنر میٹنگ پر دھاوا بولا جو غیر آئینی ہے۔

 ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کا پی ٹی آئی کیلئے دہرا معیار قابل افسوس ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید