حبا فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کے شوہر فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل سے اہم پیغام دیا ہے۔
اسلام آباد سے اپنے بیان میں حبا فواد نے کہا کہ ان کے شوہر نے انتخابات اور موجودہ انتخابی سسٹم کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے 8 فروری کو انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حبا فواد نے کہا کہ فواد چوہدری سمجھتے ہیں کہ موجودہ انتخابی سسٹم متنازع ہے۔