• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی عدالت نے اسرائیل کو نسل کشی روکنے کیلئے اقدامات کا حکم دیا، ترجمان دفتر خارجہ

عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ میں نسل کشی کی کاروائیوں کو روکنے کےلیے اقدامات کرے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ عالمی عدالت نے اسرائیل کو حکم دیا فلسطینیوں کو انسانی امداد کی فراہمی کےلیے موثر اقدامات کرے۔ 

ترجمان نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے تسلیم کیا اس کے پاس اسرائیل کے خلاف کیس سننے کا دائرہ اختیار ہے۔ غزہ کے عوام کو درپیش مصائب کے خاتمے کےلیے فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف فوجی جارحیت اور مجرمانہ کارروائیوں میں مصروف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو فلسطینیوں کےلیے انصاف کے حصول کےلیے اہم سنگ میل سمجھتے ہیں۔ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر مکمل اور موثر عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں دائر درخواست کی حمایت کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید