پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں کی جانب سے قرآن مجید پر بانی پی ٹی آئی سے وفادار رہنے کے حلف اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں جلسے کے دوران قرآن مجید پرحلف اٹھا کر عوام کو الیکشن کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی سے وفادار رہنے کا یقین دلایا۔
کراچی سے پی ٹی آئی کے امیدوار خرم شیر زمان نے قرآن مجید پر حلف کی ویڈیو جاری کردی۔
تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے وفادار رہیں گے۔