امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری کے بعد پاکستان، افغانستان اور ایران کو ایک میز پر بٹھاؤں گا۔
کرچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ وسائل کم اور اخراجات زیادہ ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مسئلہ وسائل کی کمی کا نہیں بلکہ کرپشن کا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ایک سال سے اپنے منشور پر کام کیا۔
انکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک ہزار سے زائد لوگ ہیں جو مختلف شعبے میں ماہر ہیں۔