پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری نے کہا ہے کہ آج کمرہ عدالت میں بہت ہی حیرت انگیز کام ہوا ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سینیر وکیل سکندر ذوالقرنین سے فون پر بات کرائی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کمرہ عدالت میں بہت ہی حیرت انگیز کام ہوا ہے، عدالت نے ہماری ساری درخواستیں مسترد کر دیں۔