• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ایرانی صدر کو پیش کر دیں

ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنی سفارتی اسناد ایرانی صدر کو پیش کردی ہیں۔

تہران کے صدارتی محل میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی سفیر نے اپنی اسناد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی خدمت میں پیش کیں۔

 اس موقع پر ایرانی صدر نے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاک ایران تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی کوشش کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید