• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ایرانی عہدیدار

سیکیورٹی معاون گورنر سیستان بلوچستان نے کہا ہے کہ سراوان میں پولیس فائرنگ کی تحقیقات کررہی ہے۔

زخمیوں کے مطابق فائرنگ کرنے والے 3 افراد تھے، متاثرین کے اہلخانہ اور پاکستانی عوام سے گہری ہمدردی ہے۔

سیکیورٹی معاون کا مزید کہنا تھا کہ سیستان بلوچستان میں عدم تحفظ پیدا کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کُن اقدامات کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ایران کے سرحدی علاقے سراوان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 9 پاکستانیوں کو قتل کردیا۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق افراد ایران میں ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرتے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید