• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے جتنے مظالم توڑے اسکے بعد طوفان آنا ہی تھا، ترجمان حماس

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حماس ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہےکہ اسرائیل نے 75سال میں فلسطینیوں پر جتنے مظالم توڑے اس کے بعد طوفان آنا ہی تھا،کسی سے مایوس اس وقت ہوں جب ہم ان سے امید لگائیں،جماعت اسلامی کے سینئر رہنما فرید احمد پراچہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منشور میں جاگیرداری کا خاتمہ بھی شامل ہے، مفت بجلی مفت پٹرول بڑی بڑی گاڑیوں سمیت شاہانہ مراعات ختم کریں گے، ن لیگ کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ میں تین جیلوں میں رہا مجھے کوئی رعایت حاصل نہیں ہوتی تھی، مجھے الیکشن سے پہلے سیاسی مخالف کی خواہش پر جیل میں ڈالا گیا تھا، ترجمان حماس ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں انتہائی بربریت اور جارحیت کا مظاہرہ کررہا ہے، پہلی بار دنیا کے سامنے اسرائیل کا اصل چہرہ آگیا ہے، آزادی کی راہ میں دو ماہ میں بائیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اس میں ستر فیصد عورتیں اور بچے ہیں، فلسطینی عوام کی یہی قربانیاں انشاء اللہ اسرائیل کو نابود کریں گی، اسرائیل کو تسلیم کرنا ہوگا کہ آزادی کے ساتھ جینا فلسطینیوں کا حق ہے۔ خالد قدومی کا کہنا تھا کہ سات اکتوبر کے واقعہ کے پیچھے بھی وجوہات تھیں، دنیا فلسطین فراموشی کی طرف جارہی تھی، اسرائیل میں بنیاد پرست اور شدت پسند حکومت قائم ہوئی، اسرائیل نے 75سال میں فلسطینیوں پر جتنے مظالم توڑے اس کے بعد طوفان آنا ہی تھا، اسرائیل کی طرف سے سات اکتوبر کا جو جواب آیا ہم تیار تھے لیکن ہمارے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، سات اکتوبر سے پہلے بھی ہر اسرائیلی کے سامنے 300فلسطینی شہید ہوتے تھے، طوفان الاقصیٰ کے بعد ہر اسرائیلی فوجی کے سامنے چار پانچ فلسطینی شہید ہوئے ہیں، ساکت اور منافق عالمی برادری کا کوئی حل نہیں ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید