• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف علوی کی کوئی نہیں سن رہا، عمران خان کا صحافی کے سوال پر جواب

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ عارف علوی کی کوئی نہیں سن رہا، نواز شریف مفرور ہے اسکو ریلیف پر ریلیف دیا جارہا ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کے کیسز اوپن اینڈ شٹ ہیں، ان کو کوئی نہیں پوچھتا، میرے کیسز کا ٹرائل روزانہ ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپکے وکلا پیش نہیں ہو رہے گواہوں پر جرح سے مسلسل التوا مانگا جارہا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ہمارے بیشتر وکلا الیکشن مہم میں ہیں، کیسز بھی بہت زیادہ ہیں کیسے پیش ہونگے؟
ملک بھر سے سے مزید