لاہور(نمائندہ جنگ)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اپنے حلقے این اے 118 میں انتخابی ریلی نکالی جس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ادوار حکومت میں55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے بجلی کے کارخانے لگے،موٹر وے بنی۔ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور کھیلوں کے میدان دینگے۔ ماضی کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کیا اور نواز شریف نے وعدہ پورا کیا اور اب اس مرتبہ 8 فروری کے بعد دن رات ایک کرکے مہنگائی کے جن کو بوتل میں ڈالیں گے۔