اسلام آباد (صالح ظافر)9 مئی سمیت دیگر کیسز میں عمران سمیت دیگر کو سزاؤں سے پارٹی پر پابندی کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 9 مئی کی دہشت گردی کی کارروائیوں کے زیر سماعت مقدمات کے فیصلے، سائفر کیس میں سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور غیر ملکی فنڈنگ کیس جہاں اگر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی کی دیگر اعلیٰ قیادت کو سزائیں سنائی جاتی ہیں، تو اس کے نتیجے میں پارٹی پر پابندی لگ سکتی ہے۔ سابق وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ای سی پی کے فیصلے نے اس وقت کی حکومت کو سپریم کورٹ کے سامنے پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کا سوال اٹھانے کا موقع فراہم کیا لیکن اس نے مناسب وقت پر اس معاملے کو آگے بڑھانے کا انتخاب کیا۔