• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: ایچ ایل ڈی سی روڈز پر 20عمارتوں کے نقشے جاری کرنے کی منظور ی

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کمرشل عمارتوں کے نقشوں کے اجرء میں بلا جواز تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا ، ڈی سی او محمد عامر جان نے ایچ ایل ڈی سی روڈز پر 20عمارتوں کے نقشے جاری کرنے کی منظور ی دے دی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن گوجرانوالہ محمد عامر جان نے ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کمرشل عمارتوں کی منظوری سے لوگوں کو روز گارکے مواقع میسر آئیں گے اور گورنمنٹ کو ٹیکسز کی مد میں ریو نیو بھی حاصل ہو گا ۔  اجلاس میں کل 20کیسز منظوری کے لیے پیش کیے گئے جن کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ایچ ایل ڈی سی کمیٹی نے منظوری دے دی ۔ منظور شدہ کیسز میں سے 9اروپ ٹاؤن ، 5نندی پور ٹاؤن ، 5کھیالی شاہ پور اور 1قلعہ دیدار سنگھ ٹاؤن کی حدود میں واقع ہے اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد طارق قریشی ، ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈینیشن میڈیم ڈاکٹر رانی حفصہ کنول ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عتیق الرحمن ، ڈی او سپیشل پلاننگ نعمان رضا، ڈی ایس پی ٹریفک غلام عباس ، ٹی ایم او ز،ٹی او اپی این سیز اور نمائندہ ڈسٹرکٹ پولیس شریک تھے ۔ 
تازہ ترین