اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اقوام متحدہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوستانہ تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا ہے۔ پاکستان کے سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ خطے میں استحکام کے لئے پاکستان اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔