• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر بلاول لاہور سے الیکشن میں کھڑے ہوگئے تو کیا قیامت آ گئی ہے، چوہدری محمد سرور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اگر بلاول لاہور سے الیکشن میں کھڑے ہوگئے تو کیا قیامت آ گئی ہے، وہ پاکستان کے بہترین وزیرِ اعظم ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کس نے کس سے ملنا ہے، کس سے اتحاد ہونا ہے یہ فیصلے الیکشن کے بعد ہوں گے، ہم ڈور ٹو ڈور جا رہے ہیں، یہ واضح برتری ہے، یہ انیس بیس یا اٹھارہ بیس کا فرق نہیں، بہت فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو سپورٹ کر رہا ہوں کہ وہ اصول کی بات کر رہا ہے، وہ ظلم کے خلاف ہے، وہ چادر اور چاردیواری کا تحفظ چاہتا ہے، 1970ء میں بلاول بھٹو کے نانا نے لاہور سے الیکشن لڑا اور جیتا تھا، بے نظیر بھٹو نے یہاں سے الیکشن لڑا اور جتیا بھی۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو یہاں سے جیتیں گے اور وزیرِ اعظم بنے گا، اس مرتبہ آزاد امیدواروں کا ایک بہت بڑا رول ہو گا، اس دفعہ آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر حکومت بنے گی۔

مسلم لیگ ق کے رہنما نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات خراب ہوں، 24 کروڑ عوام کی نظریں حلقہ این اے 127 پر ہیں، پوری دنیا بھی اس حلقے کی طرف دیکھ رہی ہے، اس خاندان نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کی بات کی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں پُرامن الیکشن لڑیں، پوسٹر اتار دیے، فلاں کر دیا اس کو ہم برداشت کریں گے، اگر الیکشن والے دن کوئی گڑ بڑ ہوئی تو اسے برداشت نہیں کریں گے، مجھے بتائیں کبھی اتنے آزاد امیدوار الیکشن میں کھڑے ہوئے ہیں؟ بہت سے آزاد لوگ الیکشن جیت سکتے ہیں اور ان کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں۔

قومی خبریں سے مزید