پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس کے ذریعے نشانہ بنانا بند کیا جائے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ سائفر کیس ہر لحاظ سے من گھڑت اور بےبنیاد ہے۔ بانی اور وائس چیئرمین کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آرٹیکل 10 اے کی حقیقت عیاں ہوچکی، عدالت سائفر کیس ٹرائل دوبار کالعدم قرار دے چکی ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ سائفر کیس کی کارروائی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔