پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ سائفر معاملہ اٹھانے پر قمر جاوید باجوہ نے بانی پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ انسان بن جاؤ ورنہ سزا ہوجائے گی۔
اڈیالہ جیل میں بنے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جو جیت کر ہارس ٹریڈنگ کرے گا وہ خودکشی کرے گا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔
بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود کسی اور پر الزام دھر کر بچ نکلنے کی کوشش میں ہیں، طلال چوہدری
شاہ محمود قریشی کے الزام پر ردعمل میں ن لیگ کے طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود سائفر کے ڈيڑھ سال بعد اب کسی اور پر الزام لگا کر خود کو بےگناہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہيں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ سائفر انہوں نے کیا ہے اور سزا کے حقدار یہی ہیں۔