• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نوجوان نے ٹیلر سوئفٹ کے گانے پہچان کر عالمی ریکارڈ بنالیا

--- تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
--- تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان نوجوان نے 1 منٹ میں ٹیلر سوئفٹ کے 34 گانے پہچان کر خود کو امریکی گوکارہ کا سب سے بڑا مداح ثابت کردیا اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق پنجاب کے علاقے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ بلال الیاس نامی نوجوان نے 1 منٹ میں 34 گانوں کو پہچان کر برطانوی آر جے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

2019 میں برطانیہ کے ریڈیو میزبان ڈین سمپسن نے ٹیلر سوئفٹ کے 27 گانے پہچان کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

بلال الیاس کے مطابق وہ 13 برس کی عمر سے ٹیلر سوئفٹ کے گانے سن رہے ہیں۔ تاہم اس ریکارڈ کو قائم کرنے کے لیے خاص پریکٹس کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بغیر بیک گراؤنڈ میوزک کے آنکھیں ڈھانپ کر گانوں کے چند اشعار یا چند الفاظ سن کر ہی ٹیلر سوئفٹ کے تقریباً تمام گانوں کو پہچان سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بلال الیاس نے اس سے قبل بھی مختلف گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں جن میں 2022 میں 1 منٹ میں مختلف جانوروں کی آوازیں سن کر ان کی شناخت کرنا، 2023 میں 1111 پودوں سے ’تکمیل‘ لفظ لکھنا، 2023 میں ہی جسٹین بیبر کے سب سے زیادہ گانے سن کر پہچانا شامل ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید