مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ثبوت قرار دے دی۔
ہارون آباد جلسے سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹس کی بنیاد پر نواز شریف پر تنقید کیا کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ رپورٹ بتاتی ہے کہ نواز شریف کے دور میں کرپشن کم ہورہی تھی۔
شہباز شریف نے اس دوران پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مناظرے کی دعوت پر جواب دے دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں مناظرے کی دعوت دینے والے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی دیکھ لیں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ 8 فروری کو ہیر پھیر نہیں کرنا ہے ، ووٹ شیر کو دینا ہے۔