• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کے ایک کیفے کی وجہ شہرت منفرد کون آئسکریم ہے جسے نہایت ہی دلکش انداز میں اس طرح سجایا جاتا ہے کہ دیکھنے میں بالکل گلدستہ لگتی ہے۔

قطع نظر اس کے کہ ذائقہ کیسا ہوگا؟ موسم پر منحصر اور ایک محدود وقت کے لیے دستیاب یہ آئسکریم نباتاتی شکل اور تصور پر تیار کی گئی ہے جو کہ اس جاپانی کیفے میں مختلف ’آئسکریم بوکے‘ کی شکل میں پیش کی جاتی ہے۔

آپ اس آئسکریم کے کریمی، پھولوں، گل یاس، جاپانی کیمیلیا اور دیگر بہت سے حیرت انگیز اور مزیدار ذائقوں  سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ 

یہ آئسکریم اس وقت زیادہ مشہور ہوئی جب یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر نظر آئی اور پھر وائرل ہوگئی۔


گلدستے کی شکل کی منفر آئسکریم

مختلف رنگوں اور ذائقے والی اس خوشنما آئسکریم بوکے کی قیمت 1650 جاپانی ین (11 امریکی ڈالر) ہے، جاپانی میڈیا کے مطابق یہ قیمت اس دستکاری اور فنکاری سے بنائی گئی خوردنی فنی نمونے کے لحاظ سے زیادہ نہیں ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید