• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود خان اچکزائی پر آ رٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کروایا جائے، پرویز الٰہی

Case Should Be Registered Against Mehmood Achakzai Under Article 6
مسلم لیگ ق کے سینئررہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ محمود خان اچکزائی پر آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کروایا جائے ۔

اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزائی اور ان کا پورا خاندان ایک طرف تو حکومت کےمزئے لوٹ رہا ہے تو دوسری طرف پاکستان کے خلاف ہرزاہ سرائی بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچکزائی بتائیں کہ وہ کس کے پے رول پرکام کر رہے ہیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا نواز شریف لندن میں خریداری میں مصروف ہیں اور ملک کے اندر ان کے اتحادی افواج پاکستان اور ملک کے بارے میں نازیبا الفاظ استعما ل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی تحریک میں اچکزائی والے ایشو کو بھی شامل کریں ۔

مسلم لیگ ق کے سینئررہنماء کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنشنرز کو پیسے نہیں مل رہے جبکہ نواز شریف لندن میں سیروتفریح میں مصروف نظر آتے ہیں۔
تازہ ترین