• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کیس: بانی پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی نے سائفر کیس کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سائفر کیس کا ٹرائل قانونی تقاضوں کے برخلاف چلایا گیا، سائفر کیس کے ٹرائل میں قانونی نقائص موجود ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل میں ملزمان کے وکلاء کو استغاثہ کے گواہان پر جرح نہیں کرنے دی گئی، عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ367 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ خصوصی عدالت کو تمام شہادتیں، عبوری اور حتمی حکم ناموں کی نقول دینے کا حکم دیا جائے۔

بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں نیب اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید