عید الفطر کے موقع پر صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عمر قید کی سزا بھگتنے والے قیدیوں کی سزا میں تین ماہ کی کمی کی گئی ہے۔ 66 فیصد سزا پوری کرنے والے 65 سالہ قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 2 سال سے کم عمر بچوں کی قیدی ماؤں کی سزا میں ایک سال کی کمی کی گئی ہے، سزاؤں میں کمی کا اطلاق دہشت گردی اور سنگین جرائم میں سزا کاٹنے والے قیدیوں پر نہیں ہوگا۔