ایران میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق 5 مزدوروں کی میتیں علی پور پہنچادی گئیں۔
میتیں اسسٹنٹ کمشنر علی پور کے دفتر میں پہنچائی گئیں۔ جاں بحق افراد میں علی پور کے رہائشی اظہر حسین، محمد آصف، غلام شبیر، شعیب اور محمد اکمل بھی شامل ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر علی پور مکرم سلطان نے میتیں لواحقین کے حوالے کیں۔
مزدوروں کی نمازجنازہ کل علی پور کے مختلف علاقوں میں ادا کی جائیگی۔