نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ٹیکنالوجی بیسڈ اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جدید علوم دیکھ کر خوشی ہوئی۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ یونیورسٹی جنوبی پنجاب میں اپنا منفرد نام پیدا کرے گی۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
وفد میں سی پی ایس پی کے صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسر محمود ایاز اور دیگر شامل تھے۔
وفد نے شعبۂ صحت میں مختصر وقت میں غیر معمولی اصلاحات پر نگراں وزیرِ اعلیٰ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وفد نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کالا شاہ کاکو کیمپس کے مسائل سے محسن نقوی کو آگاہ کیا۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سی پی ایس پی کے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کی ذمے داری ہے کہ وہ اپ گریڈڈ اسپتالوں کی اونر شپ لیں۔