پشاور پولیس نے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو پولیس گن مین دینے سے معذرت کر لی ہے۔
پشاور پولیس کی جانب سے انتخابات کے دوران مختلف سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کو سیکیورٹی دینے سے معذرت کر لی گئی ہے۔
پولیس سیکیورٹی پلان کے تحت پولیس نفری کارنر میٹنگز، انتخابی جلسوں اور پولنگ اسٹیشنز پر تعینات رہےگی۔
دوسری جانب پشاور پولیس کا اس معاملے دیے گئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ تمام امیدواران رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنوں سےگارڈز لے کر سیکیورٹی یقینی بنائیں، پولیس امیدواروں کے کارنر میٹنگز اور صرف جلسوں کے لیے سیکیورٹی فراہم کرے گی۔
پشاور پولیس کے مطابق نفری پولنگ اسٹیشنز پر تعینات رہے گی، امیدواران کو دینے کے لیے اضافی نفری موجود نہیں ہے۔
پشاور پولیس کے مطابق سیکیورٹی پلان کے مطابق دستیاب وسائل کے تحت اقدامات کیے گئے ہیں۔