• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی میں سیاسی جماعتوں کے جھگڑے کا مقدمہ درج

 
فوٹو اسکرین گریپ
فوٹو اسکرین گریپ

نیو کراچی میں سیاسی جماعتوں کے جھگڑے کا مقدمہ درج  کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ایم کیو ایم کے کارکن محمد شاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں پیپلز پارٹی کے 6 کارکن اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات نیو کراچی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، ایک زخمی بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق نیو کراچی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا بچہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر ہے۔

دوسری جانب اسپتال کے ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے 12 سال کا عبدالرحمٰن شدید زخمی ہے، بچے کو اسپتال میں وینٹیلیٹر پر رکھا ہوا ہے، تصادم کے دوران مزید 2 افراد رحمٰن اور یوسف بھی زخمی ہوئے تھے۔

اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ بچہ جناح اسپتال کے نیورو وارڈ میں زیر علاج ہے، بچے کے سر میں زخم آیا ہے، حالت تشویشناک ہے۔

جناح اسپتال میں داخل زخمی عبدالرحمٰن کے کزن محمد سلیم نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کل ہمارا سیاسی جماعت سے جھگڑا ہوا، سیاسی جماعت کے کارکنان نے ڈنڈے مارے اور فائرنگ کی، میرے کزن عبد الرحمٰن کے سر پر گولی لگی۔

محمد سلیم کا بتانا ہے کہ ہمارا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے، فائرنگ سے زخمی دوسرا بچہ بھی ہمارا رشتے دار ہے۔

قومی خبریں سے مزید