• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پی پی متحدہ جھگڑا، بچے گولیوں کی زد میں آگئے


کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر الیون جے میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے جھگڑے میں بچے گولیوں کی زد میں آگئے۔

نیو کراچی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد شدید زخمی جبکہ ایک بچے عبدالرحمان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گولی بچے کے سرمیں لگی، جس کا سی ٹی اسکین کروایا جا رہا ہے۔

 پوسٹر پھاڑنے پر سیاسی جماعتوں میں تصادم میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کا مقدمہ پیپلز پارٹی کے کارکن کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے 34 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، مقدمے میں نامزد تمام افراد مفرور ہیں۔

قومی خبریں سے مزید