• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے غزہ کیلئے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ ہو گئی۔

امدادی سامان کی پانچویں کھیپ خصوصی پرواز سے نور خان ایئر بیس سے روانہ کی گئی ہے، یہ امدادی سامان این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے افسران کی موجودگی میں روانہ کیا گیا۔

امدادی سامان میں موسم سرما کے لیے گرم خیمے، ترپال اور کمبل شامل ہیں۔

خصوصی پرواز امدادی سامان لے کر مصر کے شہر العریش پہنچے گی جہاں یہ سامان پاکستانی سفیر وصول کریں گے۔ امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔

این ڈی ایم اے نے 100 ٹن امدادی سامان کی چھٹی امدادی کھیپ کا بھی انتظام کیا ہے جسے 6 فروری کو کراچی سے مصر کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

غزہ کے لیے اب تک 5 پروازوں کے ذریعے 230 ٹن امدادی سامان  بھیجا جاچکا ہے۔

پاکستان اس مشکل گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے امداد سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

قومی خبریں سے مزید