ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) شیخوپورہ بابر سرفراز الپا کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ ریجن میں پُرامن الیکشن کےلیے پولیس نے اسلحے کے خلاف آپریشن کیا ہے جس میں ایک ہزار سے زائد ہتھیار تحویل میں لے لیے ہیں۔
آر پی او شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد ہتھیار غیر قانونی اور 700 سے زائد لائسنس یافتہ ہیں، لائسنس یافتہ ہتھیار الیکشن کے بعد واپس کر دیے جائیں گے۔
بابر سرفراز الپا کا کہنا ہے کہ پورے ریجن میں کسی کو اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہو گی۔ پولنگ کے دن ہماری غیر جانبداری نظر بھی آئے گی، الیکشن سے قبل ضلع بھر میں آپریشن کیا گیا۔
آر پی او نے کہا کہ 226 کلاشنکوفوں سمیت 800 سے زائد خود کار اسلحہ برآمد کیا گیا۔ 700 سے زائد شرپسند عناصر سے ضمانت نامے بھی لیے گئے ہیں، اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 170 مقدمات درج کیے ہیں، 100 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود ڈی پی او زاہد نواز نے کہا کہ ہمیں ابھی بھی نفری کی کمی کا سامنا ہے۔