• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، طلباء نے غزہ جنگ بندی کے لیے بھوک ہڑتال شروع کردی

بشکریہ امریکی میڈیا
بشکریہ امریکی میڈیا 

امریکا کی براؤن یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ جنگ بندی کے لیے بھوک ہڑتال  شروع کردی۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق بھوک ہڑتال کرنے والے 19 طلباء میں مسلم اور یہودی بھی شامل ہیں۔

طلباء نے غیر معینہ مدت تک کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث کمپنیوں سے تعلق ختم کیا جائے۔

طلباء کی جانب سے اسرائیلی حمایتی کارپوریشن سے رابطہ منقطع کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید