• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایک بار پھر دوخاندانوں کی سیاست میں پھنس رہا ہے، سراج الحق

لاہور( نمائندہ خصوصی )جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر دوخاندانوں کی سیاست میں پھنس رہا ہے، دنیا نے چاند پر قدم رکھ لیا اور ہم 2 خاندانوں کی سیاست میں پس رہے ہیں،جن لوگوں نے قوم کی جیب پر ڈاکہ ڈالا اب ان کی سیاست کا باب بند ہونا چاہیے، 8 فروری کو ان کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلیے ختم کرنا ہوگا، جن لوگوں نے قوم کی جیب پر ڈاکہ ڈالا اب ان کی سیاست کا باب بند ہونا چاہیے۔ راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف اور نواز شریف شہباز شریف کی تعریفیں کرتے ہیں، اسی طرح بلاول بھٹو آصف علی زرداری اور آصف علی زرداری بلاول بھٹو کی تعریفیں کر رہے ہیں لیکن جماعت اسلامی کے امیدوار عوام میں سے ہیں اور 8فروری پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کا دن ہے جو عوام کے لیے امن کا پیغام لائے گی میر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ایک تماشا بن گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید