• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت گلوکاروں کا اشتراک: نئی میوزک ویڈیو’نور اللّٰہ‘ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

میوزک ویڈیو’نور اللّٰہ‘، پوسٹر فوٹو
میوزک ویڈیو’نور اللّٰہ‘، پوسٹر فوٹو

بھارتی موسیقار و گلوکار سلیم مرچنٹ نے پاکستانی موسیقار و گلوکار سلمان حسن کے ساتھ نئی میوزک ویڈیو’نور اللّٰہ‘ کے لیے اشتراک کیا ہے۔

پاکستانی موسیقار و گلوکار سلمان حسن دو روز قبل اپنی نئی میوزک ویڈیو ’نور اللّٰہ‘ ریلیز کی ہے۔

سلمان حسن اور سلیم مرچنٹ کی دلوں کو چھو لینے والی آواز میں ریلیز ہونے والے اس  کلام ’نور اللّٰہ‘ نے ریلیز ہوتے ہی موسیقی کے مداحوں کی خصوصی توجہ حاصل کرلی ہے۔

وِپن کوشل کی ہدایتکاری میں بنائی گئی اس ویڈیو کے لیے کلام کو علی جان نے تحریر کیا ہے جبکہ موسیقی کو بلال واجد نے ترتیب دیا ہے۔

سیاسی کشیدگی کے باوجود بھی دونوں ممالک میں موجود موسیقی کے مداحوں کی جانب سے اس خوبصورت تعاون کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید