• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کو مرتضیٰ وہاب کی ضرورت ہے، بلاول کی میئر کراچی کی تعریف

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ایک مرتبہ پھر تعریف کردی۔

بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ دبئی کو مرتضیٰ وہاب کی ضرورت ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے اپنے  بیان کے ساتھ  دبئی کی بارش کے پانی میں ڈوبی سڑکوں کی ویڈیو بھی شیئرکردی۔

پی پی پی چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز بھی بارش میں میئر کراچی کی کارکردگی کی تعریف کی تھی۔

بلاول بھٹو کی ٹوئٹ کے جواب میں مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ ’آپ کا اعتماد میری طاقت ہے، پروپیگنڈے یا منفی رپورٹنگ سے کبھی نہیں ڈریں گے، انشاء اللّٰہ آپ کی قیادت میں کراچی دبئی بنے گا۔‘

قومی خبریں سے مزید