• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالگرہ پر ’سب سے سستا تحفہ‘ عامر خان نے دیا تھا، جوہی چاولہ کا انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی معروف سابقہ اداکارہ جوہی چاولہ نے انکشاف کیا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ایک بار اُن کی سالگرہ کی مبارکباد دینے اِن کے گھر آئے تھے لیکن اداکار کے تحفے نے سب کو حیران کر دیا تھا۔

جوہی چاولہ نے حال ہی میں ڈانس رئیلٹی شو جھلک دکھلا جا سیزن 11 کی ایک قسط میں شرکت کی۔

جوہی چاولہ کے بالی ووڈ میں شاندار کیریئر کو ایک خاص قسط کے ساتھ منایا گیا جس کا عنوان تھا ’جشن جوہی کا۔‘

اس دوران جوہی چاولہ نے اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے خاص اور خوبصورت لمحات سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ جوہی چاولہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کئی فلموں میں اسکرین شیئر کر چکی ہیں۔

1984ء  میں مس انڈیا بیوٹی کا مقابلہ جیتنے کے بعد جوہی نے 1986ء کی فلم ’سلطنت‘ میں مختصر کردار کے ساتھ اپنی اداکاری کا آغاز کیا تھا لیکن 1988ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ نے جوہی کو شہرت دلوائی تھی، جوہی نے یہ فلم عامر خان کے ساتھ کی تھی۔

جوہی اور عامر نے فلم ’ہم ہیں راہی پیار کے،‘ ’دولت کی جنگ،‘ ’لَو لَو لَو عشق،‘ انداز اپنا اپنا‘ اور ’ڈر‘ جیسی دیگر فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔

جھلک دکھلا جا 11 کی جج فرح خان نے جوہی سے پوچھا کہ اِنہیں کسی بھی مشہور شخصیات میں سے سب سے سستا تحفہ کس نے دیا تھا جس پر جوہی نے آڈئینس سے سوال کیا کہ ’کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں نام بتاؤں؟ 

جوہی نے جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ عامر خان تھے۔

جوہی نے مزید  کہا کہ ’یہ وہ وقت تھا جب ہم ابھی نئے نئے مشہور ہوئے تھے، میری سالگرہ کے روز شام کو عامر نے فون کیا اور کہا کہ وہ میرے گھر آئیں گے، وہ مجھے سالگرہ کی مبارکباد دینے میرے گھر آئے، میرے گھر کے سب ہی لوگ بہت پرجوش تھے، عامر خان نے بیٹھ کر میرے لیے ایک چھوٹی سی چاکلیٹ نکالی اور کہا کہ یہ میرا تحفہ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید