کراچی کے علاقے دستگیر بلاک 15 میں خاتون سے اسٹریٹ کرائم کی واردات کی، سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں کو خاتون سے زیوارت چھینتے دیکھا گیا، واقعہ کل صبح تھانہ جوہر آباد کی حدود میں پیش آیا۔
خاتون اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلئے جارہی تھی اس دوران موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے بچی کو پستول دکھائی اور خاتون سے انگوٹھی اور موبائل فون چھین لیا، اس دوران بچی مسلسل روتی رہی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر صبح کے اوقات میں اکثر وارداتیں ہوتی رہتی ہیں، پولیس اب تک ان پر قابو پانے میں ناکام نظر آئی ہے۔