• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا غزہ کے وسطی و شمالی حصّے میں نئے آپریشن کا آغاز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل نے غزہ کے وسطی و شمالی حصّے میں نیا آپریشن شروع کردیا۔

انسٹی ٹیوٹ فار اسٹڈی آف وار اینڈ کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل شمالی غزہ میں تمام انسانی پناہ گاہوں کو خالی کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

فوٹو، انسٹی ٹیوٹ فاراسٹیڈی آف وار اینڈ کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ
فوٹو، انسٹی ٹیوٹ فاراسٹیڈی آف وار اینڈ کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کار دوبارہ در اندازی کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے اسرائیلی دفاعی فورسز کا کہنا ہے کہ ہم حماس کی جانب سے شمالی غزہ میں حکومتی اتھارٹی کی تشکیل نو کی کوششوں کو روکنے کے لیے کارروائیاں کر رہے ہیں۔

دوسری جانب، اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسرائیل رفح اور وسطی غزہ سے حماس کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید