اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلینٹ نے حماس کی 24 میں سے 18بٹالینز ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی تھنک ٹینک نے اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلینٹ کے دعوے پر سوالات اُٹھا دیے ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ فاراسٹڈی آف وار اینڈ کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ کی رپورٹ کے مطابق، یوآو گیلینٹ کو اپنے اس دعوے کی وضاحت کرنے کی ضرورت ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس کا غزہ سے مکمل خاتمہ کرنے کے لیے اسرائیل کو ڈیویژن سائز فورس دوبارہ متحرک کرنی پڑی۔