• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری کی الیکشن سے 1 دن قبل شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری الیکشن 2024ء سے ایک دن قبل گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر پہنچ گئے۔

بلاول بھٹو زرداری گھنٹوں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر بیٹھ کر دعائیں کرتے رہے۔ انہوں نے اس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید میر شاہنواز بھٹو اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی قبروں پر حاضری دی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ محترمہ امیر شیریں بیگم کی قبر پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر 2007ء کے گمنام شہدا کی قبروں پر جو ’میں بھٹو ہوں‘ کے نام سے موسوم ہیں، اُن پر بھی فاتحہ خوانی کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا الیکشن 2024ء سے ایک دن قبل لاڑکانہ میں اچانک مختلف علاقوں کا دورہ کیا، وہ خود گاڑی ڈرائیو کر کے مختلف مقامات پر شہریوں سے ملاقاتیں کرتے رہے۔

Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates

قومی خبریں سے مزید