عام انتخابات 2024ء کی پولنگ شروع ہونے میں کچھ گھنٹے باقی رہ گئے، حیدرآباد میں اب تک پولنگ کا سامان تقسیم نہیں ہوسکا ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 220 کے پولنگ اسٹاف کو اب تک انتخابی سامان نہیں مل سکا ہے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) طارق قریشی کا کہنا ہے کہ این اے 220 کے ریٹرننگ افسر (آر او) جہانگیر عامر بے ہوش ہوگئے تھے، جنہیں این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا تھا، اب طبیعت بہتر ہے۔
ڈی آر او نے مزید کہا کہ آر او کے پاس سسٹم کے پاس ورڈ اور آئی ڈی ہوتی ہے، سسٹم آر او کے لاگ آن کرنے کے بعد سامان کی ترسیل شروع کردی جائے گی۔
طارق قریشی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن سامان کی ترسیل تک پبلک اسکول میں خود موجود رہوں گا جبکہ صبح سے موجود پولنگ عملے کےلیے کھانے کا بندوبست بھی کیا جا رہا ہے۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates